اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی، حضر بستی کے اطراف میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو مقبوضہ جولان منتقل کردیتے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے جولان کے مقبوضہ علاقوں میں متعدد موبائل اسپتال قائم کر رکھے ہیں جہاں ان دہشت گردوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب شام کی فوج نے حضر بستی کے مضافات میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا تاہم دہشت گـرد عناصر حضر بستی کو اپنے مارٹر گولوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کے ان حملوں میں ایک کم سن بچہ شہید ہوگیا جبکہ کئی عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
.......
/169