اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما سعید مموزینی نے کہا ہے کہ موصل شہر کے اٹھارہ افراد شدید بھوک کی وجہ سے ہسپتال میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں- انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش نے دہشت گردانہ کارروائیوں کی ٹریننگ کے لئے موصل سے ایک ہزار سے زائد بچوں کو اغوا کرلیا-
کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے اس رہنما کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کو سلامیہ نامی تربیتی کیمپ میں منتقل کر دیا گیا ہے- دہشت گرد گروہ داعش نے موصل کے بعض ایسے شہریوں کو بھی اغوا کر لیا ہے کہ جنہوں نے اپنے بچوں کے اغوا کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا تھا-
.......
/169