اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے ایک گروہ نے اس سال رمضان کے مہینے میں لوگوں کےدرمیان دین اسلام کی خوبصورتی اور اہمیت اجاگر کرنے کے لئے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے مفت افطاری اور رات کے کھانے کا بندوبست کیا ہے.
اس كميونٹي كے مينيجر 'محمد عالمگير احمد' نے لائن ويلز كو بتايا كہ ہم مسجد ميں آنے والے ہر شخص كو روزہ كے بعد كھانا جس كو افطار كہا جاتا ہے پيش كرتے ہيں جس ميں تين طرح كے كھانے ہوتے ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم ہر شام 400 كے قريب لوگوں كو كھانا كھلاتے ہيں.ہمارے ساتھ غير مسلم لوگوں كے گروپ بھي افطاري كا تجربہ كرنے آتے ہيں.
اسلامي جمہوريہ ايران اور كئي عرب ممالك ميں ماہ رمضان كريم كے با بركت مہينے كا آغاز گزشتہ جمعرات كے روز سے ہوا.
رمضان اسلامي كيلنڈر كا نواں مہينہ ہے،يہ وہ با بركت مہينہ ہے كہ جس ميں دنيا بھر كے مسلمانوں نے پورہ مہينہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تك حالت روزہ ميں رہتے ہوئے مذہبي عقيدت ،صدقہ اور عبادت ميں گزارتے ہيں.
.......
/169