20 جون 2015 - 00:29
رمضان المبارک کے تیسرے دن کی دُعا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ پیغمبر اکرم (ص)نے فرمایا کہ ماہ رمضان کا ہر روزہ اپنی جگہ فضیلت رکھتا ہے،لیکن ہر دن کی مخصوص دعا پڑھنے سے اسکی عظمت دو چند ہوجاتی ہے۔

                          بسم اللہ الرحمن الرحیم

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ الذِّھْنَ وَالتَّنْبِیہَ، وَباعِدْنِی فِیہِ مِنَ السَّفَاھَۃِ وَالتَّمْوِیْہِ، وَاجْعَلْ لِیْ نَصِیْباً مِّنْ کُلِّ خَیْرٍ تُنْزِلُ فِیہِ، بِجُودِکَ یَا ٲَجْوَدَ الْاَجْوَدِیْن

اے معبود! آج کے دن مجھے ہو شاور آگاہی عطا فرما مجھے ہر طرح کی نا سمجھی اور بے راہ روی سے بچا کے رکھ اور مجھ کو ہر اس بھلائی میں سے حصہ دے جو آج تیری عطاؤں سے نازل ہو اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے۔

.......

/169