19 جون 2015 - 22:40
ایران نے امریکہ کو والیبال میچ میں شکست دیدی

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں امریکہ کی قومی والیبال ٹیم کو متواتر تین گیموں سے کراری شکست دیکر تین اہم امتیازات حاصل کرلئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی والیبال کپ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں امریکہ کی قومی والیبال ٹیم کو متواتر تین گیموں سے کراری شکست دیکر تین اہم امتیازات حاصل کرلئے ہیں۔ ایرانی ٹیم نے پہلی گیم ، 19 کے مقابلے میں 25 سے، دوسری گیم 25 - 27 سے ،تیسری گیم 20-25 سے جیت تین اہم امیازات حاصل کرلئے ہیں ان تین امتیازات کے ساتھ ایرانی ٹیم کے مجموعی امتیاز 10 ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169