اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات کے اس دور میں ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی، امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید شریک ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ ویانا پہنچ چکے ہیں اور چین اور روس کے نمائندے بھی جمعرات کے دن آسٹریا پہنچ رہے ہیں۔
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جمعرات کی صبح پھر شروع ہو گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ایرانی ماہروں کی ٹیم کی قیادت حمید بعیدی نژاد کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ کے مابین مذاکرات کا آٹھواں دور بدھ کے روز سے جاری ہے۔ یہ مذاکرات، لوزان بیان کی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169