18 جون 2015 - 09:55
عراق سے جلد ہی دھشتگردوں کا خاتمہ ہو گا

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ عراق میں مختصر مدت میں دہشت گردوں کو نابود کرکے امن قائم کیا جا سکتا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ عراق میں حالیہ دنوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی وجہ یہ ہے کہ عراقی فوج اور رضا کار فورس نے دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں بھرپور صلاحیت اور مثالی جدو جہد کا مظاہرہ کیا- علی شمخانی نے عراقی فوج اور عوامی فورس کی حالیہ کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کا فتنہ دور کرنے کے لئے عراقی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھنے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم کا اظہار کیا- انہوں نے داعش کے مقابلے کے لئے پانچ سے سات سال مختص کرنے کی ضرورت پر مبنی بعض مغربی حکام کے دعوے کو طویل مدّت تک بحران جاری رکھے جانے کا آئینہ دار قرار دیا- انہوں نے کہا کہ عراق میں پائی جانے والی اعلی توانائی اور صلاحیت کے سبب مختصر مدت میں ہی عراق سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے امن و استحکام قائم کیا جا سکتا ہے- اس ملاقات میں عراقی وزیر اعظم نے بھی دہشت گردی کے مقابلے اور عراق میں امن کے قیام کے لئے ایران کی وسیع مدد و حمایت کی قدردانی کی اور ایران اور عراق کے درمیان جاری تعاون کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲