17 جون 2015 - 14:56
ایٹمی ثمرات کے تحفظ کی تحریک پارلیمنٹ میں منظور

اسلامی ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے حکومت کو ایٹمی حقوق اور ثمرات کے تحفظ کا پابند بنانے سے متعلق تحریک کو پارلیمنٹ کی ترجیحات میں شامل کرنے کے حق میں فیصلہ دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے حکومت کو ایٹمی حقوق اور ثمرات کے تحفظ کا پابند بنانے سے متعلق تحریک کو پارلیمنٹ کی ترجیحات میں شامل کرنے کے حق میں فیصلہ دیا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے حکومت کو ایران کے ایٹمی حقوق اور ثمرات کے تحفظ کا پابند بنائے جانے سے متعلق تحریک کو پارلیمنٹ کی ترجیحات میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پارلیمنٹ کے ایک سو پچاسی اراکین نے اس کے حق میں ووٹ دیئے- اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی اسپیکر محمد حسن ابوترابی فرد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے ایرانی قوم کے مطالبے، رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات، ایٹمی ٹیکنالوجی کی حفاظت اور ایٹمی سائنسدانوں کی شہادتوں کی قدر دانی کے پیش نظر بانوے فیصد ووٹوں کے ساتھ حکومت کو ایٹمی ثمرات کے تحفظ کا پابند بنانے سے متعلق تحریک منظور کی ہے- پارلیمنٹ کی اس تحریک کے مطابق گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نتائج اس صورت میں قابل قبول ہوں گے جب اس تحریک کے نکات کی شفاف انداز میں پابندی کی گئی ہو اور پارلیمنٹ سے اس کی منظوری لی گئی ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲