17 جون 2015 - 14:36
سعودی عرب جنیوا مذاکرات کو درہم برہم کرنے کی کوشش میں

یمن کی مذاکراتی ٹیم کے رکن محمد جنید نے کہا ہے کہ سعودی عرب جنیوا مذاکرات کو درہم برہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی مذاکراتی ٹیم کے رکن محمد جنید نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب، مذاکرات کو درہم برہم کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے، کہا کہ سوئیزرلینڈ کے لئے انصار اللہ کے رہنماؤں کی پرواز میں جان بوجھ کر تاخیر نے جنیوا مذاکرات کو درہم برہم کرنے سے متعلق سعودی عرب کے حقیقی ارادوں سے پردہ اٹھا دیا۔ یمن کی مذاکراتی ٹیم کے رکن نے جنیوا مذاکرات کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام، جب تک آل سعود کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنتے رہیں گے اس وقت تک مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ واضح رہے کہ یمن کا داخلی بحران ختم کرنے کے لئے پیر کے روز سے سوئیزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں مذاکرات ہو رہے ہیں جس کا سلسلہ بدھ کے روز تک جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲