17 جون 2015 - 12:00
ماہ مبارک کی آمد پر ایرانی اسپیکر کا اسلامي ممالک کے ہم منصبوں کے نام پیغام

ڈاكٹر لاريجاني نے كہا كہ يہ ضروري ہے كہ عالم اسلام ايك بار پھر تشدد اور انتہاپسندي كے مقابلے ميں ڈٹ جائے اور دنيا ميں امن، آشتي اور ترقي اور رحمت كا پرچم بلند كرے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی مجلس شورای اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر ڈاکٹر 'علی لاریجانی' نے اپنے اسلامي ممالک کے ہم منصبوں کے نام ماہ رمضان المبارک کي آمد کي مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پيغام ميں امت مسلمہ کے درميان اتحاد اور يکجہتي کو مضبوط کرنے کے لئے مشترکہ تعاون اور کوششوں پر زور دیا.

اسلامي ممالك كے پارليمنٹ كے اسپيكروں كے نام اپنے پيغام ميں علي لاريجاني نے مزيد كہا كہ اس سال مسلمان ايسے موقع پر رمضان المبارك كا استقبال كر رہے ہيں كہ تشدد اور انتہا پسندي عالم اسلام كے چپے چپے ميں شعلہ ور ہوچكي ہے اور جہل و تعصب نے مسلمانوں كے درميان مذہبي منافرت اور فرقہ واريت كي بيج بونے كے مقصد سے دشمنان اسلام كے ديرينہ منصوبے كے عملي ہونے كے لئے راہ ہموار كردي ہے.

ڈاكٹر لاريجاني نے كہا كہ يہ ضروري ہے كہ عالم اسلام ايك بار پھر تشدد اور انتہاپسندي كے مقابلے ميں ڈٹ جائے اور دنيا ميں امن، آشتي اور ترقي اور رحمت كا پرچم بلند كرے.

قرآن كي آيتيں 'اطيعوالله و رسوله و لاتنازعوا فتفشلوا و تذهب ريحكم' اور 'واعتصموا بحبل الله جميعا و لاتفرقوا' كا حوالہ ديتے ہوئے ايراني مجلس كے اسپيكر نے اس بات پر زور ديا كہ مسلم امہ اپنے درميان بيہودہ اختلافات كو چھوڑ كر نبي مكرم اسلام (ص) كي تعليمات كے مطابق آپس ميں برادري اور صبر كو فروغ دے.

انہوں نے اپنے پيغام ميں ماہ مبارك رمضان كے پر بركت ايام ميں مسلم امہ كي سربلندي اور كاميابي و كامراني كے لئے دعا كي.

علي لاريجاني نے اسلامي ممالك كے حكمرانوں سے مطالبہ كيا كہ كہ وہ مذہبي اور سياسي شخصيات كي صلاحيتوں سے استفادہ كرتے ہوئے اپني تمام تر معنوي اور سياسي توانائيوں كو بروئے كار لائيں تا كہ ماہ رمضان ميں امن اور وحدت اسلامي كے فروغ كے لئے مدد حاصل ہو.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲