اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے ایک گروپ نے بتایا ہے کہ شام کی قانونی حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح دہشتگردوں نے پیر کے روز حلب پر تین سو کے قریب راکٹ فائر کئے تھے۔
راکٹ حملوں کے نتیجے میں کم سے کم چونتیس افراد جاں بحق اور ایک سو نوّے زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں بارہ بچے بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حلب شہر شامی فوج کے کنٹرول میں ہے۔
.......
/169