اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے منگل کو صوبہ چہار محال و بختیاری کے شہر " لردگان" میں کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے سلسلے میں ایران کی حقانیت ایسا اصول ہے جسے مذاکراتی ٹیم عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایران کے نائب صدر نے مزید کہا کہ ہم ایران کی سربلندی کے بنیادی اصول کے راستے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے- اسحاق جہانگیری نے کہا کہ ایٹمی پیشرفت سے پیچھے ہٹنے کی پیشگی شرط کے ساتھ ایٹمی معاہدہ قابل قبول نہیں ہو سکتا۔
.......
/169