16 جون 2015 - 11:58
علاء الدین بروجردی:شامی قوم اور حکومت کی حمایت جاری رہے گی

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی حکومت اور قوم کی حمایت پر تاکید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے پیر کے روز تہران میں شام کے ایک پارلیمانی وفد سے ملاقات میں کہا کہ ایران، شام کی قوم اور حکومت کی حمایت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔ علاء الدین بروجردی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور قوم کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شام کی بہادر قوم، مشکل حالات سے باہر نکل چکی ہے اور اب وہ علاقائی اور عالمی معاملات میں ماضی کی نسبت زیادہ مضبوطی سے سامنے آئے گی- اس ملاقات میں شام کے رکن پارلیمنٹ محمد حسین راغب نے بھی ایرانی عوام کی جانب سے مشکل اور دشوار حالات میں شامی عوام کی حمایت کو سراہا- انھوں نے کہا کہ ایران، صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی اتحادیوں سے وابستہ دہشت گرد عناصر کے حملوں کے مقابلے میں علاقے کی مظلوم قوموں کا حامی ہے۔

.......

/169