اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ایک شامی عہدیدار نے کہا کہ دہشت گردوں نے شہر حلب کے رہائشی علاقے السریان اور الفصیل پر متعدد راکٹ داغے۔ ان حملوں کے نتیجے میں پانچ عام شہری جاں بحق ہو گئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ شام کے اس ذریعے نے کہا کہ ان حملوں میں ستّر عام شہری منجملہ تیس بچے زخمی بھی ہوئے۔ حملے میں بہت سے گھروں کو خاصا نقصان پہنچا۔ اسی طرح حلب کی النیل سڑک پر دہشت گردوں کے میزائل حملے میں آٹھ عام شہری زخمی ہو ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲