15 جون 2015 - 18:53
پشاور: افغان طالبان کا اہم کمانڈر "میر احمد گل ہاشمی" مارا گیا

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ مولوی میر احمد گل ہاشمی اتوار کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے ایک ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کے روز بتایا کہ اس گروہ کا ایک سینیئر کمانڈر مولوی میر احمد گل ہاشمی پشاور میں ہلاک ہوگیا ہے- ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ مولوی میر احمد گل ہاشمی اتوار کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ہے- ترجمان نے کہا کہ مولوی میر احمد گل ہاشمی کے ہاتھ میں افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کی کمان تھی- ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن طالبان، پاکستان کے خفیہ اہلکاروں پر اس طرح کے حملوں کا الزام لگاتے ہیں- گزشتہ سال بھی افغان طالبان کا ایک کمانڈر عبدالراغب پشاور میں ہونے والے ایک حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا- واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے سیکورٹی اور انٹیلیجنس سے متعلق تعاون کے لئے بہت سے معاہدے کئے ہیں- حکومت افغانستان کا پاکستان سے ایک مطالبہ یہ ہے کہ وہ پاکستانی سرزمین پر افغان طالبان کے خلاف سخت کارروائی کرے-

.......

/169