15 جون 2015 - 12:31
سعودی ولیعہد کی سی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات

سعودی عرب کے ولیعہد ، وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان نے امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سے جدہ میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد ، وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان نے امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جیمز کلاپر اور اس کے ہمراہ وفد سے جدہ میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

اس ملاقات میں سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سربراہ بھی موجود تھے۔ واس کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک نے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169