اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور تحریک انصاراللہ سے وابستہ عوامی فورس نے دہشتگردوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد صوبہ الجوف کے مرکز الحزم شہر آزاد کرالیا ہے۔
خبروں کے مطابق یمنی فوج اور تحریک انصاراللہ سے وابستہ عوامی فورس کے جوانوں نے حزم شہر کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کردیا ہے۔
سعودی عرب کی سرحد کے قریب واقع ہونے کے باعث صوبہ الجوف کا صدر مقام الحزم سوق الجیشی لحاظ سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے۔
یمن سے ہی اطلاعات ہیں کہ صوبہ لحج کے ایک رہائشی علاقے اور اسپتال پر سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملوں میں نو افراد شہید ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
جنوبی یمن کے صوبے تعز پر بھی سعودی حکومت کے ہوائی حملوں میں، عورتوں اور بچوں سمیت سات افراد شہید ہوگئے-
.......
/169