اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے سیکورٹی اہلکاروں نے شام کے ان شہریوں پر حملہ کر دیا جو اپنی جانیں بچانے کے لئے پناہ گزیں کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے- شام کے سیکڑوں شہری جھڑپوں کے خوف سے اپنا گھر بار چھوڑ کر شام اور ترکی کی سرحد پر پہنچ گئے- یہ لوگ سرحدی گزرگاہ کو عبور کر کے پناہ گزیں کیمپ میں جانا چاہتے تھے کہ ترکی کے سیکورٹی اہلکاروں نے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ کی- دریں اثنا دہشت گردوں اور کرد فورس کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں- موصولہ رپورٹوں کے مطابق شام کے کرد عوامی دفاعی دستوں نے شمالی شام میں واقع شہر تل ابیض کا دو طرف سے محاصرہ کر لیا ہے- واضح رہے کہ یہ شہر دہشت گرد گروہ داعش کا گڑھ شمار ہوتا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲