اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے عوامی رضا کار فورس کے ساتھ یکجہتی کے لیے منعقدہ نشست میں کہا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورس عالمی برادری کی نمائندگی میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے لڑرہی ہے- ابراہیم جعفری نے داعش کےخلاف عراق کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رضا کار فورس عراق کی قومی فورس ہے جس نے قومی اور دینی قیادت کی آواز پر لیبیک کہتے ہوئے داعش کا مقابلہ شروع کیا ہے- درایں اثنا اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی امداد کے کوآرڈی نیٹر اسٹیفن اوپراے سے ملاقات میں عراق کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ داخلی اور عالمی سطح پر عراقی حکومت کی مدد کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ عراق کو سکیورٹی اور انسانی دونوں طرح کی مدد درکار ہے- ابراہیم الجعفری نے کہا کہ عراق اس وقت عالمی برادری کی جانب سے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف لڑ رہا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کا تعلق باسٹھ ملکوں سے ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کےلئے عراق کی مدد کی جانی چاہیے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲