اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو زخمی پولیس اہلکار اسپتال پہنچنے سے پہلے راستے میں دم توڑ گئے۔
کچھ روز قبل بھی اسی علاقے میں ایک حملے کے دوران چار پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
تاحال کسی شخص یا گروہ نے مذکورہ دونوں واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا صوبہ بلوچستان ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے پرتشدد کارروائیوں کی لپیٹ میں ہے-
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169