اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے قاسم الاعراجی نے ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی عراقی عوام اور حکومت کے سلسلے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی ایک با اخلاق، سچے اور مخلص انسان ہیں جو اپنے کام کو خاموشی کے ساتھ اور خلوص نیت کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔ اعراجی نے کہا کہ سلیمانی نے عراقیوں کی بہت زيادہ خدمات انجام دی ہیں۔
.......
/169