اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتہ طے پانے کی صورت میں اس کی کوئی بھی شق دائمی نہیں ہوگی-
سید عباس عراقچی نے امریکا کے نائب وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن کے بیانات پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں جامع ایٹمی سمجھوتہ طے پاجاتا ہے تو یہ سمجھوتہ ایک خاص مدت تک کے لئے ہوگا-
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی تاکید کی کہ ایران این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پر اپنے فرائض کی اس وقت تک پابندی کرتا رہے گا جب تک وہ اس معاہدے کا رکن رہے گا-
واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن نے پیر کے دن امریکی یہودیوں کی کمیٹی کے اجلاس میں ایران کے ساتھ جامع ایٹمی سمجھوتے کا دفاع کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایران جن امور کی انجام دہی کا پابند ہوگا ان میں سے بعض امور دائمی ہوں گے-
.......
/169