7 جون 2015 - 16:07
انصار اللہ کی سعودی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر تاکید

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی جارحیت کے مقابلے میں استقامت جاری رہے گی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن ضیف اللہ الشامی نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یمنی فوج، عوامی رضاکار فورس اور قبائلی جانباز، سعودی عرب کی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہے ہیں- انھوں نے کہا کہ یمن کے عوامی سیکورٹی دستے، جوابی کارروائی کرکے سعودیوں پر جو دباؤ ڈال رہے ہیں وہ درحقیقت سعودی حکومت کے حملوں کا دفاع اور اسے جارحیت سے باز رکھنے کی کوشش ہے، تاکہ آل سعود، یمنی عوام کے خلاف اپنی بربریت سے باز آجائے۔ ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ یمنی عوام پر سعودی حملوں کا مقصد آل سعود کی مرضی اور فیصلوں کو مسلط کرنا ہے جبکہ یہ فیصلے کسی بھی لحاظ سے یمنی عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے صرف اور صرف آل سعود، امریکہ اور یورپ کی پالیسیوں کی دائرے میں اپنائے گئے ہیں جس سے صرف دشمن ملکوں کو ہی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف آل سعود کی جارحیت اور دباؤ کا مقابلہ کرنے کی کوششیں بدستور جاری رہیں گی- انھوں نے کہا کہ یمن کے بحران کا سیاسی حل تلاش کئے جانے کی بھی کوشش، کی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲