5 جون 2015 - 14:18
جاسوسی کے الزام میں گرفتار پاکستانی کبوتر باعزت بری

بھارتی پولیس نے پاکستانی سرحد کے قریب ایک کبوتر کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق ایک دیہاتی نے کبوتر کے پروں پر لگی ہوئی ایک سٹیمپ کا پتہ چلایا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے پروں پر تحصیل شکر گڑھ ضلع ناروال کا نام لکھا تھا۔ اس کبوتر کا پتہ منوال گاؤں کے ایک چودہ سالہ لڑکے نے لگایا تھا اور وہ اس کبوتر کو قریبی پولیس سٹیشن لے گیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں اور میڈیا نے پاکستان سے جانے والے کبوتر کو جاسوس کہہ کر خوب واویلا مچایا۔ ایکسرے کیا اور ایک ہفتہ تھانے میں بند کرکے رکھا تاہم کوئی ثبوت نہ ملا۔ اب اس کبوتر کو ضلع پٹھان کوٹ کے ایک کبوتر باز کے حوالے کر دیا گیا ہے جو اعلیٰ نسل کے پاکستانی کبوتر کو پانے پر انتہائی خوش ہے اور جلدی سے ایک کبوتری خرید لایا تاکہ وہ اکیلا نہ رہے۔
خیال رہے کہ بھارتی پولیس نے پاکستانی سرحد کے قریب ایک کبوتر کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق ایک دیہاتی نے کبوتر کے پروں پر لگی ہوئی ایک سٹیمپ کا پتہ چلایا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے پروں پر تحصیل شکر گڑھ ضلع ناروال کا نام لکھا تھا۔ اس کبوتر کا پتہ منوال گاؤں کے ایک چودہ سالہ لڑکے نے لگایا تھا اور وہ اس کبوتر کو قریبی پولیس سٹیشن لے گیا تھا۔
بھارتی پنجاب کا یہ گاؤں پاکستانی سرحد سے تقریباﹰ چار کلومیٹر دور واقع ہے۔ پولیس نے ایکسرے کے لے کر کبوتر کو پولی کلینک بھیجا تھا تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ اس میں کوئی کیمرہ، ٹرانسمیٹر یا کوئی خفیہ چِپ وغیرہ تو نصب نہیں کی گئی۔

..............

/169