4 جون 2015 - 14:56
ایران، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کی ماسکو میں ملاقات

ایران، روس اور چین کے وزرائے خارجہ نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں اہم مذاکرات کئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے "شنگھائی میں امن و استحکام" سے موسوم منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دو ہزار پانچ میں شنگھای تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے شامل ہوا اور اس کے ایک سال بعد اس نے شنگھائی تعاون تنظیم میں باضابطہ طور پر رکنیت کی درخواست دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی سمجھوتے کے حتمی ہونے کے فورا بعد اس تنظیم میں ایران کی رکنیت کے لئے کسی لیت و لعل کے بغیر جائزہ لیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲