اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تحریک بیداری امت مصطفٰی (ص) کے زیراہتمام امام خمینی کی 26 ویں برسی کا مرکزی جلسہ اتوار 7 جون کو نشتر پارک میں ہوگا۔ اس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جلسے میں کراچی اور سندھ کے مختلف اضلاع سے آنیوالے قافلے شرکت کرینگے جبکہ خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوانوں کی کثیر تعداد کے علاوہ قومی و ملی شخصیات، مختلف مکاتب فکر کے علماء، ماتمی انجمنوں کے نمائندگان، اسکاؤٹس گروپس اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جلسے میں لاہور کے مدرسہ عروہ الوثقٰی کے پرنسپل علامہ سید جواد نقوی خطاب کرینگے جبکہ دیگر علماء، خطباء، ذاکرین اور شعراء کرام بھی شریک ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲