اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے دارلحکومت تہران میں البرز اور تہران صوبوں سے 300 سے زائد حفظ قرآن کا اجتماع منعقد کیا جائے گا. اجتماع دار القرآن تنظيم كي طرف سے منعقد كيا جائے گا اور تہران كے اسلامي ترقياتي محكمہ كي طرف سے اس كي ميزباني كي جائے گي.
اس تقريب ميں قرآن كے مختلف اخلاقي پہلووں اور قرآن سے متعلق خصوصي مسائل پر سينئر ايراني عالم دين كي بڑي تعداد جن ميں عباس سليمي، كريم دولتي اور محمد مهدي بہر العلوم بھي شامل ہيں خطاب كريں گے.
ايراني فارس نيوز ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق،اس پروگرام كا مقصد دونوں صوبوں كے حفاظ كي حوصلہ افزائي كرنا ہے اور قرآني سرگرميوں كے دائرہ كار كووسيع كرنا ہے.
قرآن كريم كے حفظ كے فروغ كے ليے حاليہ برسوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران ميں اہم كوششيں كي گئي ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲