اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 5ویں بین الاقوامی اربن فلمی میلے کے منتظمین نے تہران کے اعوان ای شمس ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کئی ایرانی فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا.
تقريب ميں ايران كے سنيما آرگنائزيشن (COI) كے ڈائريكٹر حجت الله ايوبي، تہران ميونسپلٹي كے فن اور ثقافتي تنظيم كے ڈائريكٹر محمود صلاحي، اور فلم سازوں اور فنكاروں كي ايك بڑي تعداد نے شركت كي.
ايراني اخبار تہران ٹائمز كے مطابق، تجربہ كار سكرين اور اسٹيج اداكار مرتضي احمدي (1924سے2014) كو خراج تحسين پيش كيا گيا.
حمدي نے 30 سے زيادہ فلموں ميں كام كيا اور ان كے 65 سالہ كيريئر كے دوران انہوں ننے كئي اينيمينيشن كريكٹر بھي كئے جن ميں مقبوليت پانے والا لومڑي كا كردار تھا.
اس موقع پر مشہور فلم ساز رسول مولا قوليپور كي زندگي پر مبني ايك دستاويزي فلم بھي دكھائي گئي جو كہ ان كے بيٹے علي نے تيار كي تھي.
2007ميں 51برس كي عمر ميں مولا قوليپور حركت قلب بند ہونے كي وجہ سے انتقال كر گئے تھے. رسول مولا قوليپور كي بيوي اور بيٹے نے سٹيج پر انكي اعزازي شيلڈ وصول كي.
دريں اثنا فلم ساز مسعود كيميائي اور ہدايت كار پوران درخشنده كو بھي خراج تحسين پيش كيا گيا.
24 مئي كو شروع ہونے والي يہ تقريب 2 جون كو اختتام پزير ہو گي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲