اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ اور ایٹمی مذاکرات میں اس ملک کے سفارتی وفد کے سربراہ سرگئی ریابکوف نے پیر کے روز کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان تیس جون تک سمجھوتہ طے پا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وفود نے اس سے قبل دو اپریل کو اعلان کیا تھا کہ ان کے درمیان جوہری سمجھوتے کے فریم ورک پر اتفاق ہوگیا ہے اور اسی بنیاد پر آئندہ دنوں میں مذاکرات انجام پائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲