اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق قانون سازی کے امور میں غاصب صیہونی حکومت کی وزارتی کمیٹی نے فلسطینیوں کے خلاف ایک نیا قانون پاس کیا ہے جس کی رو سے صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورس یا اس غاصب حکومت کی گاڑیوں پر پتھر پھینکنے والے کو پانچ سال سے دس سال تک قید کی سزا دی جائے گی- رپورٹ کے مطابق نئے قانون کا بل صیہونی وزیر قانون ایلیت شاکید کی تجویز پر پیش کیا گیا تھا- صیہونی وزیر قانون ان انتہا پسند صیہونیوں میں شامل ہیں جو ہمیشہ لوگوں کو فلسطینیوں کے قتل کے لئے اکساتے رہتے ہیں- ایلیت شاکید نے حال ہی میں وزارت قانون کا عہدہ سنبھالا ہے جس پر خود صیہونی حکومت کے اندر تنقید ہوئی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲