1 جون 2015 - 15:10
افغانستان میں پچیس طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار کے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ اس صوبے میں پچیس طالبان مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  رپورٹ کے مطابق صوبہ قندھار کے پولیس ترجمان ضیا درّانی نے کہا ہے کہ افغان فوجیوں نے طالبان کا صفایا کرنے کے لئے اتوار کو اس صوبے کے "غورک" شہر میں کاروائی کا آغاز کیا- یہ کاروائی پیر کے روز تک جاری رہی جس کے دوران پچیس طالبان مارے گئے۔ افغانستان کے پولیس ترجمان کے بقول افغان پولیس نے اس کاروائی میں طالبان گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور اس گروہ کے پینتالیس افراد کو زخمی بھی کردیا۔ درّانی نے یہ بھی کہا کہ طالبان گروہ اور افغان فوجیوں کے درمیان لڑائی میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ طالبان گروہ نے اس خبر کے بارے میں ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲