31 مئی 2015 - 15:58
ایران ہر طرح کے خطرات سے مقابلے کے لیے تیار

سپاہ پاسداران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کو، ملک نیز سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی- انہوں نے اتوار کو پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کو بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، اعلی ترین دفاعی توانائیوں کی حامل ہیں اور ہماری فوجیں ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں- جنرل پاکپور نے کہا کہ سپاہ پاسداران کو سرحدوں پر امن قائم کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے- واضح رہے کہ اتوار کے روز پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں ایران کی مسلح افواج کے بعض اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲