31 مئی 2015 - 15:22
الرمادی کے بعض علاقے آزاد/ داعشی، عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کے گھیرے میں+ تصاویر

عراقی فورسز اور عوامی رضاکاروں نے شہر الرمادی کو محاصرے میں لے کر گزشتہ روز داعشیوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا جس کے بعد اس شہر کے مغربی جانب سے کئی علاقے دھشتگردوں کے تسلط سے آزاد کروا لئے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سیکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے شہر الرمادی میں پیشقدمی اختیار کرتے ہوئے اس شہر کے بعض علاقوں کو داعشی دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے جبکہ دھشتگردوں پر گھیرے کا دائرہ تنگ کر دیا گیا ہے۔
عراقی فورسز اور عوامی رضاکاروں نے شہر الرمادی کو محاصرے میں لے کر گزشتہ روز داعشیوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا جس کے بعد اس شہر کے مغربی جانب سے کئی علاقے دھشتگردوں کے تسلط سے آزاد کروا لئے گئے۔
واضح رہے کہ دھشتگردوں نے دو ہفتہ قبل صوبہ الانبار کے سب سے بڑے شہر الرمادی کو دوسری مرتبہ اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

.............
242