31 مئی 2015 - 11:49
نائیجریا: بوکو حرام کا مسجد پر دہشت گردانہ حملہ،26 شہید + تصاویر

نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے میں چھبیس افراد شہید ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: نائیجیریا میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں واقع میڈو گوری نامی علاقے کی ایک مسجد پر ہفتے کے دن دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ہے- اس حملے میں چھبیس افراد شہید اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ہیں-
واضح رہے کہ اس سے قبل شہید ہونے والوں کی تعداد دس بتائی گئی تھی-ریاست بورنو کے پولیس چیف نے اس حملے میں بوکو حرام سے تعلق رکھنے والے ایک دھشتگردکے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے- نائیجیریا میں حالیہ چھ برس کے دوران بوکو حرام کے حملوں میں کئی ہزار افراد مارے جا چکے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169