29 مئی 2015 - 10:39
سعودی عرب یمن میں اپنے ایک مقصد کو بھی حاصل نہیں کر سکا

واشنگٹن پوسٹ نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ بیہودہ اور تباہ کن جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یمن پر جنگ مسلط کرکے سعودی عرب اپنے طے شدہ کسی ہدف تک نہیں پہنچ سکا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی اخـبار واشنگٹن پوسٹ نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ بیہودہ اور تباہ کن جنگ  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یمن پر جنگ مسلط کرکے سعودی عرب اپنے طے شدہ کسی ہدف تک نہیں پہنچ سکا سعودی عرب نے صرف یمنی بچوں، عورتوں ، یمن کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کرکے اور عام شہریوں کا قتل عام کرکے اپنا وحشیانہ اور بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے یمن جنگ میں سعودی عرب کو تاریخي شکست کا سامنا ہے۔ اخبار کے مطابق سعودی عرب اس جنگ میں اپنے کسی بھی ہدف تک نہیں پہنچ سکا ہے جبکہ اسے امریکہ جیسی بڑی طاقت کی بھی بھر پور حمایت حاصل ہے اور دس دوسرے عرب ممالک کی بھی اسے پشتپناہی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کی یمن میں شکست نمایاں ہے سعودی عرب نے اس تباہ کن جنگ میں صرف اسپتالوں، مدرسوںع مسجدوں ، پانی کے ڈیموں اورشہروں پر بمبماری کرکے  تباہ کیا ہے اور بچزں ، عورتوں اور عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے جس پر سعودی عرب کا عالمی سطح پر مؤاخذہ ہونا چاہیے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی عرب سیاسی اور فوجی دونوں میدانوں میں اس وقت شکست سے دوچار ہوگيا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲