29 مئی 2015 - 09:45
جوہری معاہدے کے مسودے کی لکھائی پر مذاکرات نئے مرحلے میں داخل

نائب امریکی وزیر خارجہ کی ویانا میں آج اور ہفتے کے روز ایران اور امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات سے حتمی جوہری معاہدے کے مسودے کی لکھائی پر مذاکرات ایک نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب امریکی وزیر خارجہ کی ویانا میں آج اور ہفتے کے روز ایران اور امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات سے حتمی جوہری معاہدے کے مسودے کی لکھائی پر مذاکرات ایک نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں.

نائب امريكي وزير خارجہ 'وينڈي شرمن' کل جمعرات كے روز ويانا كے شہر پنہچ گئيں جہاں ايراني جوہري مذاكراتي ٹيم كے اراكين 'سيد عباس عراقي' اور 'مجيد تخت روانچي' سميت يورپي يونين وفد كے درميان اہم مذاكرات کئے.
ايران، امريكہ اور يورپي يونين كے سفارتكاروں نے لكھائي كے عمل كا تفصيل سے جائزہ لیا اور اس كے ساتھ ساتھ نائب وزرائے خارجہ اور جوہري مذاكراتي ٹيم كے سنئير اركان سميت يورپي يونين كي ڈپٹي كوآرڈينيٹر 'ہيلگا شمد' كے درميان ملاقات بھي کی.
پابنديوں كا مسلہ ان مذاكرات كے اہم پہلو ميں شمار ہوتا ہے اور اس حوالے سے تفصيلي بات چيت جاري ہے.
آئندہ ہفتے كے روز محمد جواد ظريف اور جان كري ايران اور امريكي وزرائے خارجہ جنيوا كا سفر كريں گے جھاں دنوں رہنماؤں كے درميان جوہري مذاكرات پر اہم ملاقات متوقع ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲