اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر احمد رضا پوردستان نے بیت المقدس ستّائیس نامی فوجی مشقوں کے اختتام پر کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران زیادہ تر خطرات کا تعلق غیر مساوی جنگوں سے تھا اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ٹیکٹیک اور تکنیک کا دائرہ کار وضع کرلیا ہے- احمدرضا پوردستان نے بیت المقدس ستّائیس فوجی مشقوں کے بارے میں بھی کہا کہ مغربی ایران میں ہونے والی ان فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے میں پیادہ اور بکتربند دستوں، توپخانے، ریپڈ ایکشن فورس اور فضائیہ نے شرکت کی- ایران کی برّی فوج کے کمانڈر احمد رضا پوردستان نے مزید کہا کہ ان فوجی مشقوں کا دوسرا مرحلہ کاشان کے علاقے میں نازعات اور فجر میزائل فائر کئے جانے کے ساتھ شروع ہوا جبکہ آخری مرحلے میں پیادہ اور بکتربند دستوں، فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور اسپیشل فورس نے بھی شرکت کی- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بیت المقدس ستّائیس فوجی مشقیں پیر کے دن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲