25 مئی 2015 - 07:36
یمن میں سعودی عرب کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ

یمن کے سیکورٹی ذرائع نے ایک اور سعودی بمبار طیارے کے گر کر تباہ ہو جانے کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں شمال مشرقی صعدہ کے علاقے کتاف میں ایک سعودی طیارے کے گرنے کی تصدیق کی ہے- قابل ذکر ہے کہ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے اتوار کو بھی یمنی فوج کے ہاتھوں ایک سعودی فوجی طیارہ مار گرائے جانے کی خبر دی تھی- اس سعودی جنگی طیارے کو شمالی صنعا کے بنی حارث علاقے میں گرایا گیا۔

.......

/169