اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے علاقے میں توسیع پسندی سے متعلق ایران کے خلاف امریکی صدر بارک اوباما کے دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا- انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف اس قسم کا بے بنیاد دعوی، ایسی حالت میں کیا جا رہا ہے کہ ایران، علاقے میں تشدد کے مقابلے میں تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے- ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایرانی حکام کے یہود مخالف ہونے کے دعوے کے بارے میں بھی کہا کہ ایران، یہود سمیت تمام ادیان الہی کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہے اور تہران کی جانب سے صیہونی حکومت کی جارحانہ اور غاصبانہ پالیسیوں کی مخالفت کا، دین یہود یا یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے- انھوں نے کہا کہ ایرانو فوبیا کا مقصد علاقے میں تفرقہ و کشیدگی پھیلانا ہے جبکہ تاریخی حقائق، اس بات کے گواہ ہیں کہ ایران علاقائی و عالمی سطح پر امن کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے ایسی حالت میں بے بنیاد دعوے کئے جا رہے ہیں کہ عالمی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے یہاں تک کہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے مگر امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲