نوری مالکی نے آج بغداد میں ایک بیان میں صدام اوربعث پارٹی کے مظالم وجرائم کا حوالہ دیتے ہوئے جو اس نے عراقی عوام کے سلسلے میں کیا ہے ایک بارپھر کہا کہ عراق کے نئے سیاسی عمل میں بعث پارٹی کی شمولیت ناممکن ہے ۔واضح رہے کہ علاقے کے بعض ممالک حکومت عراق پردباؤڈال رہے ہيں کہ وہ وہ بعث پارٹی کوبھی ملک کے قومی آشتی کے عمل ميں شامل کرے
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 156255
عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے کالعدم بعث پارٹی کے جرائم کا ذکرکرتے ہوئے ملک کے سیاسی دھارے میں بعث پارٹی کی دوبارہ شرکت کوغیرممکن قراردیا ہے۔