اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ یمن کے سربراہ عبدالملک حوثی نے بدھ کی رات ایک تقریر میں یمن میں سعودی عرب کے عناصر کی پے در پے شکستوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی فوج اور عوامی فورس پوری طاقت اور بہادری کے ساتھ القاعدہ اور داعش کے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کو حملہ آوروں کی فضائیہ کی حمایت بھی حاصل ہے- انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ فضائیہ کے ذریعے داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں کی مدد اور دشمنوں کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود یمن کی فوج اور عوامی فورس اپنی مزاحمت اور استقامت کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں- عبدالملک حوثی نے سعودی عرب کی جانب سے بچوں کے قتل عام اور مختلف علاقوں کی تباہی کو اسلامی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے حتی جنگ بندی کے دوران بھی جاری رہے- انھوں نے کہا کہ کسی بھی بہانے سے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا- انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یمن پر سعودی عرب کے حملے کے سبب یمن کی مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکراتی عمل میں رکاوٹ بنے ہیں- عبدالمالک الحوثی واضح لفظوں میں کہا کہ "مذاکرات " بحران یمن کی واحد سیاسی راہ حل ہیں-
.......
/169