20 مئی 2015 - 16:03
پی پی 196 ملتان کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑ رہی ہیں: علامہ شہیدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ پی پی 196 ملتان کے الیکشن میں حکومتی اُمیدوار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ پی پی 196 ملتان کے الیکشن میں حکومتی اُمیدوار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، حکومتی تمام تر وسائل لیگی اُمیدوار کو کامیاب کرانے کے لئے پی پی 196 میں استعمال کئے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ پی پی 196 میں انجینیئر مہر سخاوت علی مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار ہیں اور اُن کی کامیابی حلقے کے غیور عوام کی خواہش ہے، اس پریس کانفرنس کے بعد ہمارے خلاف کئے جانے والے تمام پروپیگنڈے دم توڑ گئے ہیں کہ جو کل تک ہمارے اُمیدوار کے دستبردار ہونے کی افواہیں پھیلا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز اس حلقے میں پری پلان دھاندلی کر رہی ہے، جس کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہر سخاوت علی نے کہا کہ انتظامیہ ہمارے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، ہمارے بینرز، سائن بورڈز اور پرچم اُتارے جا رہے ہیں۔ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری اس کا نوٹس لے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲