20 مئی 2015 - 14:47
آل سعود اصل میں امریکی سرمایہ داروں کی حکومت ہے: امریکی رضاکار

یک امریکی امن رضاکار کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت سعودیہ کی جارحیت پر مبنی پالیسیوں کی اس لئے حمایت کرتی ہے کہ موجودہ ریاض میں آل سعود کی حکومت امریکی سرمایہ دار اور بینکاروں کی جانب سے بٹھائی گئی حکومت ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک امریکی امن رضاکار کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت سعودیہ کی جارحیت پر مبنی پالیسیوں کی اس لئے حمایت کرتی ہے کہ موجودہ ریاض میں آل سعود کی حکومت امریکی سرمایہ دار اور بینکاروں کی جانب سے بٹھائی گئی حکومت ہے.

ان خيالات كا اظہار 'كليپ ماپن' نے 'كشتي نجات' نامي ايراني بحري جہاز ميں تعينات ارنا كے نمائندے كو خصوصي انٹريو ديتے ہوئے كيا.
ايراني بحري جہاز، كشتي نجات يمني مظلوم عوام كے لئے امدادي سامان لے كر اس وقت خليج عدن سے آبنائے باب المندب كي طرف رواں دواں ہے.
اس موقع پر كليپ ماپن نے كہا كہ سعودي اعلي حكام اور امريكي تيل كمپنيوں كے مالكان كے درميان بہت قريبي تعلقات ہيں جس كي وجہ سے امريكہ سعودي حكومت كي حمايت ميں اضافہ كرتا رہتا ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ مشرق وسطي ميں نہ صرف سعودي حكومت كي حمايت جاري ركھے ہوئے ہے بلكہ اس سے پہلے ظالم آمر محمد رضا پہلوي اور علاقے ميں گزشتہ دور كے آمر حكومتوں كي بھي حمايت كرتا رہا ہے.
سياسي امور كے امريكي تجريہ نگار كا كہنا تھا كہ يمن كے خلاف سعودي جارحيت كي توثيق كرتے ہوئے امريكہ نے ثابت كرديا كہ وہ ہميشہ سعودي عرب كي جارحانہ پاليسيوں كي حمايت كرتا ہے.
انہوں نے كہا كہ يمني مفرور صدر عبدالربہ منصور ايك جعلي اور غيرشفاف اليكشن كے ذريعے سے مظلوم يمني عوام پر مسلط كرديا گيا اور اسي لئے يمني عوام مسلط شدہ حكومت كے خلاف تحريك چلائي اور آزادي كے لئے انقلاب كا آغاز كرديا.
امريكي تجزيہ نگار نے سعودي حكومت كو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ رياض كو پتہ ہونا چاہئے كہ يمن ان كي ذاتي جائيداد نہيں ہے، يمني عوام اپنے مستقبل كے تعيين كا لئے حق ركھتے ہيں اور سعودي عرب كو يمن كے داخلي امور ميں مداخلت نہيں كرني چاہئے.
ايراني كشتي نجات نامي بحري جہاز ادويات اور امدادي سامان لے كر خليج فارس كے آبي راستے سے گزشتہ ہفتے كے روز يمن روانہ ہوا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲