اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کابل میں افغانستان کی وزارت انصاف کی عمارت پر ہونے والےخود کش حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے-
کابل پولیس نےخود کش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ حملہ وزارت انصاف کی پارکنگ میں ہوا، جس میں چار افراد ہلاک اور چوبیس دیگر زخمی ہوگئے۔ افغانستان کی آوا نیوز ایجنسی نے کابل پولیس کےحوالے سے رپورٹ دی ہے کہ منگل کو شام چار بجے یہ خودکش حملہ اس وقت ہوا جب اس وزارت خانے کے ملازمین اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ بیس روز کے دوران افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والا یہ چھٹا بم دھماکہ ہے جن میں اب تک دسیوں افراد ہلاک اور زحمی ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲