18 مئی 2015 - 08:44
اردن میں داعش کی سرگرمیوں پر وزیر داخلہ کو برطرف کر دیا گیا

اردن میں دہشت گردگروہ داعش سے وابستہ عناصر کی حالیہ سرگرمیوں اور صوبہ معان میں بدامنی کےواقعات کے بعد اردن کے وزیر داخلہ اور دو اعلی سیکورٹی کمانڈروں کو برطرف کر دیا گیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اردن میں دہشت گردگروہ داعش سے وابستہ عناصر کی حالیہ سرگرمیوں اور صوبہ معان میں بدامنی کےواقعات کے بعد اردن کے وزیر داخلہ اور دو اعلی سیکورٹی کمانڈروں کو برطرف کر دیا گیا ہے-
اردن کے اعلی رتبہ ذرائع نے خبر دی ہے کہ اردن میں حالیہ سیکورٹی چیلنج اور سلامتی کو درپیش مسائل وزیر داخلہ اور سیکورٹی کمانڈروں کی برطرفی کا سبب بنے ہیں - سی این این نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اردن کے وزیر اعظم عبداللہ نسور نے اعلان کیا ہے وزیر داخلہ حسین المجالی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جبکہ ملکی سیکورٹی کے امور کے کمانڈر توفیق الطوالیہ اورگارڈ فورس کے کمانڈر احمد السویلمین کو جبری طور پر ریٹائر کردیا گیا ہے- یہ تبدیلیاں اردن کے صوبے معان میں بدامنی کے حالیہ واقعات، مسلح گروہوں کے ہاتھوں اردن کے انٹیلی جنس ادارے کی ایک گاڑی کے اغوا اور اس پر القاعدہ کا پرچم لہرائے جانے کے بعد کی گئی ہیں- لبنان کی النشرہ ویب سائٹ نے بھی باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے ایک خفیہ اجلاس میں وزیر داخلہ اور ان کمانڈروں کو ان واقعات کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کرنے کے لیے مہلت دی تھی لیکن وہ ایسا نہ کر سکے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲