اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مغربی آذربائیجان کے نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ ارومیہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مهدی قریشی نے ارومیہ میں ادیان، اقوام،مطبوعات اورذرائع ابلاغ کے باہمی تعاون کے موضوع پرمنعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ متعدد آیات میں ادیان کے مابین اتحاد ویکجہتی کے بارے گفتگو کی گئی ہےلہذا ہمیں مختلف معاشروں کے درمیان تفرقہ اوراختلافات ایجاد کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ کو اہل بیان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس پیشے پرفخر کرنا چاہیے کیونکہ انہوں نے انبیاء کے راستے کواپنایا ہواہے لہذا اس راہ میں انہیں امین ہونا چاہیے۔
امام جمعہ ارومیہ نے مزید کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کواپنی تحریروں میں معاشرے کے اتحاد ویکجہتی کونقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔
قابل ذکرہے کہ حجۃ الاسلام والمسلمین قریشی نے اپنی گفتگو کے اختتام پر اس سیمینار کے انعقاد کےلیے زحمت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہےکہ صوبہ مغربی آذربائیجان کے محکمہ اسلامی ثقافت وگائیڈنس کی کوششوں سے ارومیہ میں یہ سیمینارمنعقد ہوا ہے۔
.......
/169