اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی مہاجرین نے برسلز میں بیلجیم کی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں یمن پر سعودی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی گئی-
یمنی مظاہرین نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن پر آل سعود کی جارحیت کو رکوانے اور یمنی عوام کے مسائل و مشکلات کو کم کرنے کے لیے اقدام کرے-
دوسری جانب واشنگٹن میں یمنی مہاجرین اور متعدد عرب اور غیرعرب افراد نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ملت یمن پر آل سعود اور امریکہ کی جارحیت اور حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا-
مظاہرین نے یمن کے عوام پر وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جارحیت سے لاتعلق نہیں رہیں گے-
انھوں نے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس تباہ کن جنگ کو ختم کرانے کے لیے اقدام کریں اور یمنی عوام تک انسان دوستانہ امداد پہنچنے کا امکان فراہم کریں-
.......
/169