16 مئی 2015 - 07:59
عراقی عوام کے نام وزیر اعظم کا پیغام

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ، دہشتگرد گروہوں کے مقابلے میں مکمل طور پر متحد ہوجائیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر اعظم نے ٹیلیویژن کے ذریعے قوم سے اپنے خطاب میں عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ، دہشتگرد گروہوں کے مقابلے میں متحد ہوجائیں اور عراقی سیکورٹی دستوں کی بھرپور حمایت کریں- انھوں نے کہا کہ عراق میں دہشتگردی کے مقابلے میں فوج اور عوام کے درمیان تعاون کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری شکست ہوئی ہے- حیدر العبادی نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ، داعش دہشتگرد گروہوں کی افواہوں پر توجہ نہ دیں- عراقی وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کے مقابلے میں عراقی فوج اور عوام کے درمیان جاری اتحاد سے کامیابیاں بھی حاصل ہوں گی- انھوں نے کہا کہ داعش کی وحشیانہ کاروائیوں کا مقصد عراقی عوام کو مرعوب کرنا ہے تاکہ عراق کی حکومت، عوام اور فوج کے درمیان یکسوئی کو متاثر کیا جاسکے- وزیراعظم حیدر العبادی نے عراقی اراکین پارلیمنٹ اور تمام جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کی وہ متحدہ عراق کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں- انھوں نے عراق میں کسی بھی طرح کے اختلاف و تفرقے سے گریز کئے جانے کی ضرورت پر تاکید بھی کی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲