اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی خبر رساں ایجنسی سگودنیا نے رپورٹ دی ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ نے جمعے کو نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کی دھمکی کے سلسلے میں امریکی حکام کے بیانات، بین الاقوامی سفارتی اصولوں کے دائرے سے باہر ہیں- مشرق وسطی کے لئے دفاعی امور میں امریکہ کے ڈپٹی سکریٹری کولین کال نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ ایس تھری ہنڈریڈ اینٹی میزائل سسٹم نہایت موثر ہے لیکن ایران پر امریکہ کے ممکنہ حملے کی صورت میں یہ سسٹم ایران کو نہیں بچا سکتا- روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے امریکہ کی ان دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران سمیت کسی بھی ملک کو حملے کی دھمکی ایک غلط اقدام ہے اور ہماری نظر میں امریکی حکام کے بیانات بین الاقوامی تعلقات میں رائج اصولوں کے منافی ہیں- روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے رواں سال کے اپریل کے مہینے میں ایران کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم دینے پر عاید پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲