اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حمص، قنیطرہ اور درعا کے مضافات میں شامی افواج کی کارروائی میں داعش اور النصرہ دہشتگرد گروہوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ان حملوں میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق شام کی زمینی اور فضائی افواج نے حمص شہر کے مشرقی مضافات میں داعش دہشتگرد گروہ کے متعدد عناصر کو ہلاک کردیا۔ اس کے علاوہ جنوبی درعا میں اردن کے نصیب سرحدی علاقے پر شامی افواج کی کارروائی میں دہشتگرد تکفیری عناصر کو شدید نقصان پہنچا۔ دوسری جانب قنیطرہ کے نواح میں شام کی افواج نے جبہتہ النصرہ کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔شامی افواج نے حماہ پر بھی اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جہاں متعدد دہشتگرد عناصر ہلاک ہوگئے۔ رپورٹوں کے مطابق مشرقی قلمون میں داعش اور جبہتہ النصرہ کے عناصر کی آپسی جھڑپیں اس وقت بھی جاری ہیں۔
.......
/169